پنجاب حکومت کا سرکاری محکموں میں 30 ہزار ملازمین بھرتی کرنے کا اعلان
گریڈ ایک سے پانچ تک کے ملازمین کی فائلیں منظوری کے لیے وزیراعلیٰ کے پاس بھیجی جائیں گی
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے اور تیس ہزار ملازمین بھرتی کرنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے مختلف محکموں، اضلاع اور پروجیکٹس میں تیس ہزار ملازمین بھرتی کرنے کا اعلان کیا جبکہ صوبائی کابینہ نے پروجیکٹ کو سپر بھرتیوں کے لیے عائد پابندی بھی ختم کنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب سروس کمیشن اپنی بھرتیاں جاری کرے گا جبکہ مختلف محکموں میں گریڈ ایک سے پانچ تک کی بھرتیوں کی فائل منظوری کے لیے وزیراعلیٰ کو بھیجی جائے گی۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا منصب سنبھالنے کے بعد چوہدری پرویز الہی نے صوبے کے تمام محکموں میں سرکاری ملازمین کی بھرتیوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی تھی۔