10 ہزار 852 سینڈوچ قطار میں لگانے کا عالمی ریکارڈ

ویب ڈیسک  جمعـء 23 ستمبر 2022
(تصویر: یوٹیوب)

(تصویر: یوٹیوب)

ٹیکساس: امریکا میں ایک خیراتی گروپ کے رضاکاروں نے 10 ہزار 852 سینڈوچ بنا کر ایک قطار میں لگانے کا گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک خیراتی ادارے ٹینگو چیریٹیز نے سینڈوچ کی طویل قطار بنا کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

ٹیکساس کے شہر آرلِنگٹن میں ادارے کے رضاکاروں نے 10 ہزار 852 سینڈوچ بنا کر ان کو قطار میں لگایا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا میں 2018 میں 8000 سینڈوچ کے ساتھ بنایا گیا تھا۔

چیریٹی گروپ کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں اور بھی ریکارڈ قائم ہوئے ہیں جن میں ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ سینڈوچ بننے اور ایک وقت میں سب سے زیادہ لوگوں کے سینڈوچ بنانے کے ریکارڈ شامل ہیں۔

ٹینگو چیریٹیز حکام کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کے لیے کی گئی کوشش میں بنائے گئے سینڈوچ علاقے کے دیگر معاون خیراتی اداروں میں تقسیم کردیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔