بھارتی شرپسندی کا پردہ فاش؛ پاکستان اور چین مخالف ہزاروں ٹوئٹر اکاؤنٹس کا انکشاف

ویب ڈیسک  جمعـء 23 ستمبر 2022
بھارت سائبرجنگ میں پہلے بھی خفت اٹھا چکا ہے:فوٹو:فائل

بھارت سائبرجنگ میں پہلے بھی خفت اٹھا چکا ہے:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے ایک بار پھر بے نقاب ہوگئے۔ پاکستان اور چین کو نشانہ بنانے والے ہزاروں بھارتی اکاؤنٹ پکڑے گئے۔

بھارت کی پاکستان اور چین خلاف مکروہ کارروائیاں ایک بار پھر پکڑی گئیں۔ ٹوئٹر نے پاکستان اورچین پر حملہ کرنے والے ہزاروں بھارتی ٹوئٹر اکاؤنٹس کا پتا لگا کر انہیں بند کردیا۔

خود کو کشمیری ظاہر کرنے والے ہزاروں ٹوئٹر اکاؤنٹس  اصل میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے چلائے جارہے تھے اور ان اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان اور چین کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ ٹوئٹر نے 24 اگست کو ان اکاؤنٹس کو پکڑا اور بند کردیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی نے بھی بھارت سے چلائے جانے والے جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کی تھی اور اب امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے بھی بھارت کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ گزشتہ برس یورپی یونین نے بھی بھارت کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔ سائبر جنگ میں بھارت پہلے بھی خفت اٹھا چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارت سے باضابطہ معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔