ملک میں کورونا وائرس کے 2 مریض  انتقال کرگئے، 76 کی حالت نازک

ویب ڈیسک  جمعـء 23 ستمبر 2022
24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 16 ہزار 397  افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے   (فوٹو فائل)

24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 16 ہزار 397 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے  متاثر مزید 2 مریض انتقال کر گئے۔

 

قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 مریض کورونا وبا کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے جب کہ ملک میں 76  مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق  24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 16 ہزار 397  افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے  جن میں سے 93 افراد کے نتائج کا بطور کورونا مثبت کیس اندراج کیا گیا۔

قومی ادارۂ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وبا کے شکار 76 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح گزشتہ روز کی مناسبت سے معمولی کم ہوکر 0.57  فی صد ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔