- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
گلوکارہ آئمہ بیگ نے تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا
کراچی: پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے منگنی ٹوٹنے کے معاملے پر تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو منہ توڑ جواب دیا۔
گلوکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ٹرولنگ کا سخت ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’ بغیر پورا سچ جانے بول لیا آپ سب نے یا ابھی کچھ اور باقی رہ گیا ہے، اگر باقی ہے تو پورا کرلیں، آپ کی اجازت ہو تو اب میں کچھ بولوں؟۔
انہوں نے کہا کہ ’اگرچہ میں نے سارے معاملے کو انتہائی باعزت بیان کے ذریعے ختم کیا تھا مگر اس کے باوجود کچھ لوگ کو خاموش رہنا چاہئے کیونکہ نا صرف ان سے متعلق بلکہ انکی فیملی سے متعلق بھی بری چیزیں سامنے آئیں گی، میں اب بھی ان کی عزت کی خاطر خاموش رہنا چاہتی ہوں‘۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’اس ایک مخصوص انسان کیلئے میں مرحوم لوگوں کا مذاق نہیں اڑاتی نہ ہی میں یہ کرنا چاہتی ہوں کیونکہ یہ میری پرورش نہیں ہے، اور یا کہ یہ لوگ کس طرح اپنی پہچان کو استعمال کرتے ہیں اور اس کے بعد ایسا ظاہر کرتے ہیں کہ وہ مظلوم ہیں، جبکہ ان کو قریب سے جاننے والے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ سچ کیا ہے‘۔
آئمہ بیگ نے تنقید کرنیوالوں کومنہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں ایک بڑے صدمے سے گزر رہی ہوں، یہ جان کر ڈپریشن ہورہا ہے کہ لوگوں کو اصل واقعہ نہیں معلوم، لیکن وہ لوگ جنہیں سستی شہرت، پیسے اور فالورز چاہئیں براہ کرم انہیں دے دیں تاکہ وہ زندگی میں آگے بڑھیں‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’سوشل میڈیا پر پوسٹ میمز کو بہت انجوائے کیا مگر یہ سب مذاق سے بہت دور ہے، یہ تو سراسر کسی کو نشانہ بنایا جارہا ہے، لوگ جانچ پڑتال نہیں کرتے، پچھلے کچھ عرصے سے مجھے حیرت ہے کہ لوگ پورا سچ اور ان تصاویر کی اصل کہانی جانے بغیر کیسے ان تمام الزامات کا یقین کررہے ہیں، کیا وہ سب سچ نہیں تھا؟۔
گلوکارہ نے مزید لکھا کہ ایک چیز جو اس صدمے سے میں نے سیکھی ہے وہ یہ ہے کہ دنیا کو کبھی اپنی محبت کے بارے میں نہ بتائیں، چاہے وہ آپ کے ماں باپ ہی کیوں نہ ہوں، خاموش نہ رہیں اور لوگوں کو اپنی نرم طبیعت کا فائدہ نہ اٹھانے دیں۔ آئمہ بیگ نے واضح کیا کہ اگلے چند دنوں میں سب سچ معلوم ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں آئمہ بیگ نے یہ اعلان کیا تھا کہ اداکار شہباز شگری سے ان کی منگنی ختم ہو چکی ہے جس کے بعد غیر ملکی ماڈل کی جانب سے ان پر مختلف الزامات عائد کر کے انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔