- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
لاہور؛ چلتی موٹرسائیکل سے پھینکی گئی نومولود بچی سر پر چوٹ لگنے سے دم توڑ گئی
لاہور: صوبائی دارالحکومت میں انسانی لبادہ اوڑھے درندوں نے چلتی موٹرسائیکل سے نوزائیدہ بچی کو پھینک دیا، جو سر پر چوٹ لگنے سے دو دن زندگی اور موت کی جنگ لڑتے لڑتے بالآخر جانبر نہ ہو سکی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گورومانگٹ گلبرک میں نوزائیدہ بچی پھینکنے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر ایک مرد اور دو خواتین سوار ہیں، جنہوں نے چلتی بائیک سے نوزائیدہ بچی کو زور سے پھینکا۔ طبی ذرائع کے مطابق سر پر لگی چوٹ بچی کی موت کی وجہ بنی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق نوزائیدہ بچی دو دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ واقعے کا پتا چلنے کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
سی سی پی او لاہور نے فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسے شرمناک واقعات معاشرے کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔ سفاکانہ فعل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے گی۔ ترجمان پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔