کراچی سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 23 ستمبر 2022
اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے 5 رکنی بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کرلیا (فوٹو فائل)

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے 5 رکنی بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کرلیا (فوٹو فائل)

 کراچی: شہر قائد سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کرنےو الا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے 5 رکنی بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کرلیا، جس کے ارکان بلوچستان سے کراچی آکر موٹر سائیکل چوری کرتے اور چھینتے تھے۔ ایس ایس پی طارق نواز کے مطابق ملزمان چوری شدہ موٹرسائیکلیں ساکران میں فروخت کرتے تھے۔

ملزمان کے قبضے سے کراچی سے چوری کی گئی موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ایک ملزم کو کراچی میں سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے شناخت کیا گیا۔ ملزم چند سیکنڈز میں موٹر سائیکل چوری کرنے کا ماہر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔