افغان صوبے غزنی میں طالبان کا پولیس اسٹیشن پر حملہ، 4 اہلکار ہلاک، 20 زخمی

رائٹرز  جمعرات 20 مارچ 2014
طالبان نے پولیس اسٹیشن پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ فوٹو؛ رائٹرز

طالبان نے پولیس اسٹیشن پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ فوٹو؛ رائٹرز

کابل: افغان صوبے غزنی کے شہر جلال آباد میں طالبان نے پولیس اسٹیشن پر  خود کش حملوں  کے نتیجے میں 4 اہلکار اور 20 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صوبے غزنی کے شہر جلال آباد میں پولیس اسٹیشن پر 5 خود کش بمباروں نے خود کو دھماکا خیر مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور 20زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے خود کش حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی اسپتالوں میھں منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب طالبان نے پولیس اسٹیشن پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی افغان صوبے فریاب میں ایک خود کش دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔