بائیک پارکنگ کے تنازع میں پانچ بھائیوں پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 23 ستمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 راولپنڈی: پولیس نے موٹر سائیکل کھڑی کرنے کے تنازعے پر پانچ بھائیوں پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں نصیر آباد پولیس نے موٹر سائیکل کھڑی کرنے کے تنازعے پر فائرنگ کرکے 05 بھائیوں کو زخمی کرنے والے 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کی شناخت جمعہ خان اور نذیر گل کے نام سے کی ہے، دونوں ملزمان نے 02 روز قبل گلی میں موٹر سائیکل کھڑا کرنے کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے ثاقب، قیوم، شہریار، وسیم اور عاطف کو زخمی کر دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری بابر حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، اس حوالے سے ایس ایچ او نے کہا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔