ایبٹ آباد بورڈ کے میٹرک کے پرچے لیک کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 23 ستمبر 2022

 پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایبٹ آباد بورڈ کے میٹرک کے پرچے لیک کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے میٹرک کے پیپر لیک کرنے والے ملزم کے خلاف کارروائی کرت ہوئے ملزم محمد نصیر کو دھر لیا۔

ملزم محمد نصیر ایبٹ آباد میں واقعے نجی کالج کا مالک ہے جس نے ایبٹ آباد بورڈ کے میٹرک کے 22 پیپرز لیک کیے تھے۔

ایف آئی اے نے پرچے لیک کرنے کے معاملے پر مقدمے میں نامزد گیارہ ملزمان کو گزشتہ ماہ گرفتار کرلیا تھا۔

گرفتار ملزم نے بدعنوانی اور دھوکہ دہی کے ارادے سے امتحانی پرچوں کے اسکرین شاٹس حاصل کیے اور واٹس ایپ کے ذریعے پیپرز کو لیک کیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا، مقدمے میں ضمانت منسوخ ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔