- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
ایبٹ آباد بورڈ کے میٹرک کے پرچے لیک کرنے والا ملزم گرفتار
پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایبٹ آباد بورڈ کے میٹرک کے پرچے لیک کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے میٹرک کے پیپر لیک کرنے والے ملزم کے خلاف کارروائی کرت ہوئے ملزم محمد نصیر کو دھر لیا۔
ملزم محمد نصیر ایبٹ آباد میں واقعے نجی کالج کا مالک ہے جس نے ایبٹ آباد بورڈ کے میٹرک کے 22 پیپرز لیک کیے تھے۔
ایف آئی اے نے پرچے لیک کرنے کے معاملے پر مقدمے میں نامزد گیارہ ملزمان کو گزشتہ ماہ گرفتار کرلیا تھا۔
گرفتار ملزم نے بدعنوانی اور دھوکہ دہی کے ارادے سے امتحانی پرچوں کے اسکرین شاٹس حاصل کیے اور واٹس ایپ کے ذریعے پیپرز کو لیک کیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا، مقدمے میں ضمانت منسوخ ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔