جانی ڈیپ کی خاتون وکیل جوئیل وِچ سے ڈیٹنگ کے چرچے

ویب ڈیسک  جمعـء 23 ستمبر 2022
جانی ڈیپ وکیل  کیملی واسکیز کے بجائے  جوئیل وِچ سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔ فوٹو: ٹوئٹر

جانی ڈیپ وکیل کیملی واسکیز کے بجائے جوئیل وِچ سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔ فوٹو: ٹوئٹر

کیلیفورنیا: ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ سابقہ اہلیہ کے خلاف مقدمہ جیتنے کے بعد خاتون وکیل سے ڈیٹنگ کرنے لگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جانی ڈیپ ایک وکیل کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں جنہوں نے انہیں برطانوی میڈیا ’دی سن‘ کی جانب سے دائر کیے گئے ایک مقدمے میں جتوایا ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by Pubity (@pubity)

59 سالہ جانی ڈیب کا اپنی وکیل کیملی واسکیز معاشقے کی افواہیں رواں سال کے وسط سے زیرِ گردش تھیں جنہیں وکیل کیملی واسکیز نے مکمل جھوٹ قرار دے کر رد کر دیا تھا۔

مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق جانی ڈیپ وکیل  کیملی واسکیز کے بجائے خاتون وکیل جوئیل وِچ سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کیملی واسکیز نے جانی ڈیب کو سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کی جانب سے لگنے والے الزامات سے بری اور اُن کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں جتوایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔