لاہور میں نقب زن گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 23 ستمبر 2022
—فوٹو

—فوٹو

 لاہور: انویسٹی گیشن پولیس سندر نے آصو نامی نقب زن گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

انچارج انویسٹی گیشن سندر کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ آصف عرف آصو، اظہر اور ذیشان عاطف شامل  ہے جبکہ ملزمان سے 7 لاکھ 77 ہزار مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اورموبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں نقب زنی کے متعدد مقدمات درج تھے، پیشہ ور ملزمان شہر لاہور میں عرصہ دراز سے نقب لگا کر چوری کی وارداتیں کررہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔