- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
کراچی سمیت دیگر شہروں کیلیے ڈینگی الرٹ جاری
کراچی: محکمہ موسمیات نے ڈینگی کے پھیلاؤ کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں اضافے کاخدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں اکتوبر کے مہینے میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے،الرٹ کے مطابق کراچی ، لاہور، پشاور، راولپنڈی،اسلام آباد، حیدرآباد فیصل آباد سیالکوٹ لاڑکانہ اور ملتان میں ڈینگی میں اضافہ ہوسکتاہے۔
محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ہے، ڈینگی بخار گذشتہ 10 سالوں سے شہریوں کی صحت کو متاثر کررہا ہے۔
الرٹ کے مطابق ڈینگی کا پھیلاؤ مون سون کے بعد سازگار ماحول کے باعث 20ستمبر سے 5 دسمبر تک جاری رہتا ہے،درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈاور ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہونا ڈینگی کی افزائش کے لئےسازگا رہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈینگی مچھر سورج نکلنے کے دو گھنٹہ بعد اور سورج غروب ہونے سے دو گھنٹے پہلے حملہ کرتا ہے،درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے جانے پر ڈینگی کی افزائش رک جاتی ہے۔
موجودہ موسمی صورتحال ڈینگی کے پھیلاؤ کے لیے معاون ہے،وسط ستمبر سے ہی ڈینگی کے حملہ کے لئے سازگار موسمی ماحول بن چکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔