مودی سرکار میں ہندو انتہا پسندوں کا راج نماز پڑھنے پرخاتون کیخلاف مقدمہ درج

خاتون اسپتال کے خالی کمرے میں نماز ادا کررہی تھیں


ویب ڈیسک September 24, 2022
خاتون کی نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی:فوٹو:سوشل میڈیا

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کونشانہ بنانے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ نماز پڑھنے پر خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارت کی ریاست اترپردیش میں نماز پڑھنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ خاتون مقامی اسپتال میں داخل اپنے عزیز کی عیادت کے لئے آئی تھیں۔ نماز کا وقت ہونے پر خاتون نے ایک خالی کمرے میں نماز ادا کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مزید پڑھیں: بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کا مسلمان ماں اوربیٹے پربہیمانہ تشدد،نقاب پھاڑ دیا

 

پولیس نے اسپتال میں نماز پڑھنے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔



واضح رہے کہ گزشتہ روز مدھیہ پردیش میں مسلمان ماں اور بیٹے کو ہندوانتہاپسند عورتوں اور مردوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا ان پرتشدد کرنے والے مجمع کے خلاف کوئی کارووائی نہیں کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں