بلوچستان؛ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب سے مزید 13 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 ستمبر 2022
جاں بحق ہونے والوں میں 146 مرد، 80خواتین اور 97 بچے شامل ہیں (فوٹو فائل)

جاں بحق ہونے والوں میں 146 مرد، 80خواتین اور 97 بچے شامل ہیں (فوٹو فائل)

 کوئٹہ: بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید 13 افراد کے جاں  بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 146 مرد، 80خواتین اور 97 بچے شامل ہیں۔ سب سے زیادہ40 ہلاکتیں کوئٹہ جب کہ کچھی سے 24 اور ژوب سے 23اموات رپورٹ ہوئیں۔

صوبے میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 186 ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔