- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
خیبرپختونخوا کا پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کیلیے وفاق کو پولیس دینے سے انکار
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے مرکز کو پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کے لیے پولیس فورس فراہم کرنے سے انکار کردیا۔
وزیراعلیٰ محمودخان نے باقاعدہ طور پر اس بارے میں مرکز کو آگاہ کردیا۔ صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبہ میں امن وامان کی صورت حال ٹھیک نہیں ایسے میں مرکز کو کیسے سیکورٹی اہلکار بھیجیں، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو تو چاہیے کہ وہ خود سوات میں آکر بیٹھ جائیں الٹا ہم سے فورس مانگی جارہی ہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ یہ کیسے وزیر داخلہ ہیں کہ جنھیں معلوم ہی نہیں کہ انہوں نے کیا کرنا ہے، کیا اسلام آباد پر دہشت گردوں کا حملہ ہونے والا ہے یا کوئی بیرونی طاقت حملہ کررہی ہے جسے روکنے کے لیے فورس درکار ہے، مرکز کو کسی بھی طور پولیس یا ایف سی اہلکار نہیں بھجواسکتے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن میں معصوم افراد کو مروانے والا شخص اب اسلام آباد میں وہی کھیل کھیلنا چاہتا ہے ، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پرامن ہوگا اور ہم اسلام آباد پہنچیں گے ، رانا ثناءاللہ ملک بھر سے آنے والے لاکھوں افراد کو روک سکتاہے تو روک کے دکھائے۔
معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے کی پولیس فورس وفاق کو نہیں دے سکتی، صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس فورس کی یہاں زیادہ ضرورت ہے، رانا ثناء اللہ پاکستانی شہریوں کا اسلام آباد میں داخلہ روکنے کے لیے پولیس فورس استعمال کرنا چاہتا ہے، وزیر داخلہ اپنی ڈیڑھ اینٹ کی حکومت بچانے کے لئے خیبرپختونخوا کی پولیس مانگ رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت شہریوں پر تشدد کے لیے اپنی پولیس نہیں دے سکتی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔