بلوچستان سے سندھ 345 کلو منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 ستمبر 2022
چرس ٹیوٹا پک اپ کے فرش میں بنائے گئے خُفیہ خانے میں چھپائی گئی تھی ۔

چرس ٹیوٹا پک اپ کے فرش میں بنائے گئے خُفیہ خانے میں چھپائی گئی تھی ۔

 اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بلوچستان سے سندھ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی۔

اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر نزد گڈانی موڑ RCD  ہائی وے حب کے مقام پر پک اپ سے چرس برآمد کرلی۔ 345 کلوگرام چرس ٹیوٹا پک اپ کے فرش میں بنائے گئے خُفیہ خانے میں چھپائی گئی تھی ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق دوران کارروائی کوئٹہ کے رہائشی دو مُلزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔