شاہین شاہ آفریدی انجری سے صحتیاب، بولنگ کا آغاز کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 ستمبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) اسٹار بولر ان دنوں ری ہیب کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں

(فوٹو: ٹوئٹر) اسٹار بولر ان دنوں ری ہیب کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں

 لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد بولنگ کا آغاز کردیا۔

شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے  بولنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  بھی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کامیابی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے.

شاہین آفریدی جولائی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز، ایشیاکپ اور انگلینڈ کی خلاف ہوم سیریز میں شرکت نہیں کرسکے۔

مزید پڑھیں: شاہین کا ری ہیب؛ این ایچ پی سی کے بولنگ کوچ لندن جائیں گے

شاہین آفریدی کو پی سی ایل ٹئیر مسل انجری ہے، ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری بورڈ کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔