آنجہانی ملکہ برطانیہ دوم کی آخری ’آرام گاہ کی تصویر‘ وائرل

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 ستمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لندن: آنجہانی ملکہ برطانیہ الزیبتھ دوم کی قبر کی تصویر سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل الزبتھ دوم کی قبر کی تصویر پر سیاہ پتھرکے صلیب پر ملکہ اور ان کے شوہر فلپ کا نام کندہ ہے تاہم سرکاری سطح پر تاحال ملکہ الزبتھ دوم کی قبر کی کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی۔

ملکہ برطانیہ 1926 میں پیدا ہوئیں اور  رواں ماہ 8 ستمبر کو انتقال کر گئی تھیں،سیاہ پتھرکےصلیب پر ملکہ الزبتھ کے ساتھ ان کے والد اور والدہ کے نام بھی کندہ ہیں اور قبر پر ان کی تاریخ پیدائش اور انتقال کے سال بھی درج ہیں۔

ملکہ کے انتقال کے بعد ان کے بڑے بیٹے چارلس کو برطانیہ کا نیا بادشاہ مقرر کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔