انگلینڈ سے تیسرے ٹی20 میں بابراعظم کا کیچ متنازع بن گیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 25 ستمبر 2022
سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے کافی بحث چھڑی اور امپائر کے فیصلے کو غلط قرار دیا جا رہا ہے۔ فوٹو: اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے کافی بحث چھڑی اور امپائر کے فیصلے کو غلط قرار دیا جا رہا ہے۔ فوٹو: اسکرین گریب

 کراچی: انگلینڈ سے تیسرے ٹی 20 میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کیچ متنازع بن گیا۔

انگلینڈ سے تیسرے ٹی 20 مقابلے میں تھرڈ مین باؤنڈری کے قریب ریسی ٹوپلے نے کیچ تھاما تھا تاہم شائقین کی اکثریت کا کہنا ہے کہ اس دوران ان کا جوتا باؤنڈری سے چھو گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے کافی بحث چھڑی اور امپائر کے فیصلے کو غلط قرار دیا جا رہا ہے، انہوں نے فیلڈر کے پاؤں کو احتیاط سے چیک کیے بغیر ہی اخذ کرلیا کہ وہ باؤنڈری سے ٹچ نہیں ہوا۔

https://twitter.com/_CricketEra04/status/1573646064288145408

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔