- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
اہم پاکستانی ریکارڈ میں بھارت بھی شریک بن گیا
کراچی: بھارتی ٹیم آسٹریلیا پر فتح پا کر ایک اہم ریکارڈ میں پاکستان کے ساتھ شریک بن گئی۔
کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا اور اسی دن بھارت اور آسٹریلیا بھی میدان میں اترے، گرین شرٹس کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا جب کہ بھارتی ٹیم آسٹریلیا پر فتح پا کر ایک اہم ریکارڈ میں پاکستان کے ساتھ شریک بن گئی۔
یہ اس کی رواں سال 28 ٹی 20 میچز میں 20 ویں فتح تھی، گرین شرٹس نے بھی انگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ کی صورت میں رواں سال 20 کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
مزید پڑھیں: بابراعظم ٹی20 میں تیز ترین 8 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلےباز
اس لحاظ سے دونوں ٹیموں میں اب دلچسپ دوڑ بھی شروع ہو چکی ہے، پاکستان کو ابھی انگلینڈ کے خلاف مزید 4 ٹی 20 کھیلنے ہیں، بھارت کو آسٹریلیا سے سیریز کا باقی ایک جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف 3 میچز میں حصہ لینا ہے، اس کے بعد گرین شرٹس نیوزی لینڈ میں ٹرائنگولر سیریز بھی کھیلیں گے، اس طرح سب سے زیادہ ٹی 20 فتوحات کیلیے دونوں روایتی حریفوں میں دلچسپ دوڑ جاری رہ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: بابر، رضوان کی جوڑی نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا
دوسری جانب بھارت کے روہت شرما نے سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل چھکوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، وہ اب تک مجموعی طور پر 176 چھکے جڑ چکے ہیں، مارٹن گپٹل نے 172 چھکے لگائے تھے، اس فہرست میں تیسرے نمبر پر کرس گیل 124 چھکوں کے ساتھ موجود ہیں، ایون مورگن نے 120 اور ایرون فنچ نے 119 مرتبہ گیند کو فضائی روٹ سے باؤنڈری کے باہر پہنچایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔