بدین، باراتیوں کی پک اپ الٹ گئی، دولہا دلہن سمیت 36 افراد زخمی

ایکسپریس نیوز ڈیسک  جمعـء 21 مارچ 2014
4 کی حالت تشویشناک، حیدرآباد منتقل کردیا گیا، زخمیوںمیں 15 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں۔
فوٹو: فائل

4 کی حالت تشویشناک، حیدرآباد منتقل کردیا گیا، زخمیوںمیں 15 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

بدین: بدین کے نواحی گوٹھ مٹھی تھری سے گولارچی جانے والی باراتیوں کی پک اپ بدین سے 4 کلو میٹر دور کراچی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ٹائی راڈ کھلنے سے الٹ گئی۔

جس کے نتیجے میں دولہا اور دلہن سمیت 36 افرادشدید زخمی ہوگئے جن میں سے دلہن سمیت 4 افراد کو حالت نازک ہونے پر علاج کے َیے حیدراباد روانہ جبکہ دیگر زخمیوں کو سول اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ زخمیوں میں 15 خواتین، 15 بچے اور 6 مرد شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں دولہا خمیسو بھل ، دلہن ماروی ڈراموں بھیل، دودو بھیل، گلاب بھیل سمیت 36 باراتی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔