پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ تصویر بنوائیں، مگر شرط کیا ہے؟

ویب ڈیسک  اتوار 25 ستمبر 2022
(فوٹو: پی سی بی) سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے منفرد کیمپ قائم

(فوٹو: پی سی بی) سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے منفرد کیمپ قائم

 لاہور: ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی ٹرافی کو پبلک کردیا گیا۔

اخوت فائونڈیشن کے فلڈ ریلیف کیمپ میں پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی، ٹرافی کے ساتھ جو شہری تصویر لے گا وہ 100 یا اس سے زائد روپے سیلاب ریلیف فنڈ میں جمع کروانے کی شرط عائد کی گئی ہے۔

لاہور کے لبرٹی چوک پر اخوت فائونڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگایا گیا ہے اور اسی سلسلے میں فنڈ ریزنگ کے لیے لاہور قلندر کے سی ای او رانا عاطف نے پی ایس ایل سیون کی ٹرافی کو پبلک کردیا۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ ٹی 20سیریز؛ ’’سروگیٹ ایڈورٹائزنگ‘‘ کی بازگشت

اخوت فائونڈیشن کے چیئرمین امجد ثاقب نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ پی ایس ایل کی ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں اور سیلاب متاثرین کے لیے امداد بھی کریں تاکہ اپنے بھائیوں کی مدد کی جاسکے۔

https://twitter.com/lahoreqalandars/status/1573689068902293505

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔