- سندھ میں ایک اور دینی مدرسے کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی سفارش
- صدریواے ای نے شہباز شریف کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرادی
- راولپنڈی سے بچوں کی فحش ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
- مصری لڑکے کی ممی میں سونے کا ’دوسرا دل‘ دریافت
- ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری؛ امریکا اوراسرائیل کی فوجی مشقیں
- سونے کے عالمی نرخ کم ہونے کے باوجود مقامی قیمت میں اضافہ
- افواج کے لیے نیا قومی تمغہ قائم کرنے کی منظوری
- موت اور جیل جانے سے نہیں ڈرتا، آخری سانس تک لڑوں گا،عمران خان
- انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب کردیا
- صدرمملکت کا گورنرپنجاب پر صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے پر زور
- دِل کی عمر 10 سال کم کردینے والا جین دریافت
- افغانستان؛ جما دینے والی سردی میں ہلاکتوں کی تعداد 150 ہوگئی
- روپے کے مقابلے ڈالر کی اڑان جاری؛ اوپن مارکیٹ میں 2 روپے 25 پیسے کا اضافہ
- زمین کے اندرونی مرکز کے گھماؤ کی سمت پلٹنے کا انکشاف
- فواد چوہدری کی گرفتاری غیر سیاسی ہے، مریم اورنگزیب
- سعودی عرب میں سفارتخانے نے پاکستانیوں کو خبردار کردیا
- ہم جنس پرستی جرم نہیں، انھیں چرچ آنے کی اجازت ہے؛ پوپ فرانسس
- بھارتی بیس بال ٹیم کو بھارتی سیکیورٹی حکام نے واہگہ بارڈر پر روک لیا
- جرمن سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستان میں طلباء کو مفت تربیت دینے کا اعلان
- فلپائن میں یکے بعد دیگرے 2 طیارے حادثے کا شکار
سارہ قتل کیس؛ صحافی ایاز امیر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

(فوٹو: ٹوئٹر) ملزم شاہنواز پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے
اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ قتل کیس میں مرکزی ملزم کے والد صحافی ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صحافی ایاز امیر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ سول جج زاہد ترمذی کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت سے ملزم کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے ایک روز کا ریمانڈ منظور کیا۔
ایاز امیر کے وکیل نے عدالت میں موقف دیا کہ میرا موکل مقدمے میں نامزد نہیں، ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں دوسری جانب پولیس نے صحافی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ کیس ہائی پروفائل ہے اس لیے ملزم کے والد سے تفتیش ضروری ہے۔
واضح رہے کہ کالم نگار ایازامیر کو بہو سارہ کے قتل کیس میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: کینیڈین نژاد بہو کے قتل کیس میں ایاز امیر گرفتار
جمعہ کے روز ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ کا بے دردی سے قتل کردیا تھا، ملزم پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سارہ کے قتل کیس میں 302 کے ساتھ دفعہ 109 بھی شامل کی گئی ہے اور ایاز امیر اور ان کی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایاز امیر کی بہو کا پوسٹ مارٹم مکمل، وجہ موت کا تعین نہ ہوسکا
قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے بیوی کے قتل کے ملزم شاہنواز امیر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ان کے والد ایاز امیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
دوسری جانب پولیس نے مرکزی ملزم کے والدین ایاز امیر، ان کی اہلیہ ، ملزم کے چچا اور چچی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا بھی کر رکھی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔