- اگر بشریٰ بی بی نے دوران عدت نکاح پر توبہ نہیں کی تو انہیں تجدید ایمان کرنی چاہیے، مفتی سعید
- خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی
- کراچی کے اسکول میں طالب علم پر بہیمانہ تشدد، ہاتھ فریکچر
- گورنر نے الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی
- قومی اسمبلی اجلاس: شازیہ مری شہدا کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں
- یوکرین جنگ میں روس کی مدد پر امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں
- پولیس لائن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ نے سیکورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے
- سعودی عرب؛ 4 روزہ مفت ٹرانزٹ ویزے پر عمرے اور سیاحت کی اجازت
- والدین کو جلاکر قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا
- پاکستان میں کورونا وائرس کےنئے ویریئنٹ بی ایف سیون کی تصدیق
- سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس
- آئی ایم ایف کی بنگلادیش کیلیے 4.7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری
- پشاور خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے قبول کی ہے،وزیرداخلہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا بڑا اضافہ
- اپنی موت کا ڈراما رچانے کیلیے جرمن لڑکی نے ہم شکل بلاگر کو قتل کردیا
- سانحہ پشاور پر آرمی چیف پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں، نورعالم خان
- کراچی میں ڈاکوؤں کی سڑک کے بیچ میں آزادنہ لوٹ مار کی تصاویر وائرل
- سندھ حکومت بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کی 100 فیصد اونر شپ لیتی ہے، شرجیل انعام میمن
- سانحہ پشاور کے بعد ضرب عضب جیسے آپریشن کی ضرورت ہے، وزیردفاع
- ایف آئی اے نے سیلاب متاثرین کے نام پر جعل سازی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا
پی سی بی نے میچ آفیشلز کیلئے ماہانہ وطیفے کا اعلان کردیا

23 رکنی اس پینل میں 15 امپائرز اور 8 میچ ریفریز شامل ہیں (فوٹو: پی سی بی)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ آفیشلز کے سپلیمنٹری پینل کو ماہوار وظیفہ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
بورڈ حکام کے مطابق وظیفہ 23 رکنی اس پینل میں 15 امپائرز اور 8 میچ ریفریز شامل ہیں، جنہیں ماہوار 25 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔
اس سے قبل پی سی بی صرف انٹرنیشنل اور ایلیٹ پینل میں شامل میچ آفیشلز کو ماہوار وظیفہ دیا کرتا تھا۔ انٹرنیشنل پینل کا ماہوار وظیفہ 1 لاکھ 32 ہزار 250 روپے اور ایلیٹ پینل کو ماہوار 69 ہزار 575 روپے ماہوار وظیفہ دیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ پی سی بی اپنے تمام میچز آفیشلز کو میچ فیس (10ہزار روپے روزانہ) اور ڈیلی الاؤنس (2500 روپے روزانہ) دینے کے ساتھ ساتھ ان کے سفری اور رہائشی اخراجات بھی اٹھاتا ہے۔
مزید پڑھیں: پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس اور ماہانہ وظیفے میں اضافے کا اعلان
لہٰذا، اب میچ آفیشلز کسی ایک چار روزہ میچ میں 52 ہزار روپے تک کما سکتے ہیں، اسی طرح وہ محدود طرز کی کرکٹ میں اب ہر میچ میں 15 ہزار روپے کماسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں، پی سی بی اپنے میچ اسکوررز کا بھی خیال رکھتے ہوئے، ایک ڈومیسٹک میچ میں میچ اسکورر کو 7500 روپے روزانہ ملیں گے۔ اس کے علاوہ انہیں اس میچ میں 2500 روپے ڈیلی الاؤنس بھی ملے گا۔
پریکٹس میچ میں اسکورر کو روزانہ 1500 روپے میچ فیس اور 2000 روپے ڈیلی الاؤنس ملے گا۔ڈومیسٹک اور ایج گروپ کرکٹ میں پی سی بی انہیں لاجسٹک سہولیات بھی مہیا کرتا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں سے متعلق اپنی پالیسی کے تحت نئے ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس اور ماہانہ وظیفے کی رقم میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔