- پاکستان میں مہنگائی نے 47 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
- میرے شوہر کو جیل میں دہشتگروں کیساتھ رکھا گیا ہے، اہلیہ حبا چوہدری
- الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ فواد چوہدری کی ضمانت منظور
- پیپلزپارٹی امیدوار نثار کھوڑو بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- شاہد خاقان عباسی پارٹی کا اثاثہ ہیں، جلد ملاقات کروں گی، مریم نواز
- پی ایس ایل8؛ کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈکوچ بن گئے
- (ن) لیگ نے شاہد خاقان عباسی کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی
- کراچی میں خواتین کیلیے پنک بس سروس کا افتتاح
- یوٹیلیٹی اسٹورز پرمتعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط قبول، حکومت کا بجلی مزید مہنگی کرنیکا فیصلہ
- شاہین کا ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کا نیا لوگو زیر بحث آگیا
- دہشتگردوں کو کون واپس لایا؟کس نے کہا تھا یہ ترقی میں حصہ لینگے، وزیراعظم
- یورپی حکومتیں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کا سدباب کریں؛ سعودی عرب
- کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے کیسز کی بھرمار ہوچکی، سندھ ہائیکورٹ
- خود کش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا، تفتیشی ٹیم
- پیٹرول، ڈیزل بڑے اضافے کے باوجود عوام کی پہنچ سے دور
- جسٹس فائز عیسیٰ کے پشاور خودکش حملے کے حوالے سے اہم ریمارکس
- عمران خان کا توہین الیکشن کمیشن کیس سننے والے ارکان پر اعتراض
- پی ایس ایل8؛ لاہور میں کتنے سیکیورٹی اہلکار میچ کے دوران فرائض نبھائیں گے؟
- مسلح افراد تاجر سے 3 لاکھ امریکی ڈالر چھین کر فرار
کورونا ویکسین بنانے والی کمپنی کے سی ای او دوسری بار کورونا میں مبتلا

فائزر کے سی ای او اپنی ہی کمپنی کی اینٹی وائرل دوا استعمال کر رہے ہیں، فوٹو: فائل
واشنگٹن: امریکا کی دوا ساز کمپنی فائزر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر 60 سالہ البرٹ بورلا دوسری مرتبہ کورونا میں مبتلا ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کورونا ویکسین بنانے والی کمپنی فائزر کے 60 سالہ سی ای او البرٹ بورلا کا معمولی علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آگیا۔
خیال رہے کہ البرٹ بورلا اس سے پہلے بھی کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں اور انھوں نے کورونا کی دو بوسٹر ڈوز میں لگوائی ہیں لیکن اس کے باوجود ایک بار پھر کورونا کا شکار ہوگئے۔
یہ خبر پڑھیں : بھارت میں کورونا پھر سر اُٹھانے لگا؛ ہلاکتوں اور نئے کیسز میں اضافہ
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا نے اپنے بیان میں جلد صحت یاب ہونے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی کمپنی کی ہی اینٹی وائرل دوا لے رہے ہیں۔
رواں ہفتے ہی امریکی صدر جوبائیڈن نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک سے کورونا وبا کا خاتمہ ہوگیا ہے تاہم اب بھی کچھ مسائل درپیش ہیں۔
واضح رہے کہ آج بھارت میں بھی کورونا سے 23 افراد ہلاک اور 4 ہزار 777 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ امریکی صدر جو بائیڈن، نائب صدر کمیلا اور ان کے شوہر سمیت کئی اہم امریکی شخصیات گزشتہ مہینوں میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔