- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
ورک فرام ہوم: وزن کم کرنے والے ملازمین کیلئے 10 لاکھ روپے انعام
نئی دہلی: بھارت میں ایک کمپنی کے سی ای او نے ورک فرام ہوم کے دوران موٹاپے کا شکار ہونے والے ملازمین کے لیے وزن کم کرنے پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آن لائن بروکریج کمپنی ’’زیرودھانے‘‘ کے سی ای او نیتن کامتھ نے ورک فرام ہوم کرنے والے ملازمین کو متحرک رہنے کی ترغیب دینے کے لیے فٹنس چیلنج دیا ہے جس میں موٹاپے کے شکار ملازمین کو روزانہ 350 کیلوریز جلانا ہوں گے۔
اگر کمپنی کا کوئی بھی ملازم اگلے 90 دنوں تک روزانہ کا ہدف مکمل کرتا رہتا ہے تو اختتام پر اسے 10 لاکھ بھارتی روپے کا انعام دیا جائے گا۔
کمپنی کے سی ای او نیتن کامتھ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ورک فراہم ہوم کے دوران زیادہ تر بیٹھے رہنے، تمباکو نوشی اور بیٹھے بیٹھے جنک فوڈز کھانے کی عادت نے بھی وبا کی صورت اختیار کرلی ہے جس سے ملازمین کی صحت کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ رواں برس اپریل میں بھی کمپنی زیرودھا نے اپنے ملازمین کو باڈی ماس انڈیکس یعنی BMI کو کم کرکے 25 تک لانے والے ملازمین کے لیے نصف ماہ کی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا اعلان کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔