- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
آڈیو لیک نے ثابت کردیا کہ کوئی غیرقانونی کام نہیں ہوا، وزیراطلاعات
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کرک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب کو ’بے شرمی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آڈیو ثبوت ہے کہ کوئی غیرقانونی کام نہیں ہوا نہ ہی کسی کوکوئی ناجائز فائدہ پہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے بجلی کاپلانٹ عمران خان کی حکومت کی پالیسی اور قانون کے مطابق آیا، عمران خان ہاؤسنگ سوسائٹی کے گرڈ سٹیشن کی تنصیب کے بارے میں18 جولائی 2020 کا ہائی کورٹ ملتان بینچ کا فیصلہ پڑھ لیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے عوض پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور معیشت کا سودا کرنے والا چیخیں مار رہا ہے، رومیتہ شیٹی، اندردوسانج جیسے بھارتیوں سے فارن فنڈنگ لینے والا حسد چیخیں مار رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ غصہ اس بات کا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کوئی پالیسی بدلی نہ زمین مانگی اور نہ ہی 5 قیراط کے ہیرے مانگے، کوئی غیرقانونی کام نہ ہونے پر عمران خان غصے سے پاگل ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو غصہ اور تکلیف ہی یہ ہے کہ آڈیو سے بھی کوئی غیرقانونی چیز برآمد نہ ہوسکی، غصہ اور تکلیف ہے کہ آڈیو میں بشری بی بی کے 5 کیرٹ ہیرے کا ذکر نہیں، خیرات کے پیسے اپنی ذات اور سیاست کے لئے استعمال کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے کا چیخنا چلانا بنتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 190 ملین پاﺅنڈ ”بندلفافے“ میں پانچ قیراط کی انگوٹھی دینے والے کو ”عطیہ“ کرنے جیسا کوئی کام نہیں ہوا، پانچ قیراط ہیرے کے لئے حکومتی پالیسی بدلنے والاآج دوسروں پر بہتان تراشی کررہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔