بنگلادیش میں ہندو یاتریوں کی کشتی ڈوبنے سے ہلاکتیں 40 ہوگئیں

ویب ڈیسک  اتوار 25 ستمبر 2022
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

ڈھاکہ: بنگلا دیش میں ہندو پجاریوں سے بھری ایک کشتی گزشتہ روز ڈوب گئی تھی اور آج مزید لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 40 ہوگئی جبکہ درجنوں تاحال لاپتہ ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی پنچ گڑھ کے ضلعی منتظم ظہور الاسلام نے بتایا کہ گزشتہ روز دریا میں سے 20 لاشیں نکالی گئی تھیں جن میں 12 خواتین اور 8 بچے شامل تھے تاہم آج مزید لاشیں ملنے سے مجموعی تعداد 40 ہوگئی۔

ظہور الااسلام نے کہا کہ انہیں لاپتہ افراد کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہے تاہم اطلاعات کے مطابق کشتی میں 70 سے زائد افراد سوار تھے۔

بنگلا دیش میں جہاں اندرونی آبی گزرگاہیں ہیں اور حفاظتی معیارات ناقص ہیں، کشتی حادثات میں ہر سال سیکڑوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں دارالحکومت ڈھاکا کے دریائے شیتلخشیا میں ایک مال بردار بحری جہاز سے مسافر بردار کشتی ٹکرا کر ڈوب گئی تھی جس میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔