بابر اعظم کا نوجوان مداح آپے سے باہر، شادی کی پیش کش کرڈالی

ویب ڈیسک  اتوار 25 ستمبر 2022
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

 کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹویٹی میچز کی سیریز کے چوتھے میچ سے پہلے نوجوان مداح نے قومی ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم کو شادی کی پیش کردی۔

پاک انگلینڈ سیریز ٹی ٹوینٹی سیریز کا چوتھا میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائق نے نیشنل اسٹیڈیم کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بابر اعظم سے محبت کرتا ہے اور ٹرانس جینڈر ایکٹ منظور ہونے کے بعد اُن سے شادی کرنا چاہتا ہے۔

پرستار نے بتایا کہ ’میرے پاس موٹرسائیکل نہیں ہے اس لیے میں بہت دور سے پیدل چل کر صرف بابر اعظم کے لیے اسٹیڈیم آیا ہوں‘،

نوجوان کے ساتھ کھڑے ایک شخص نے بتایا کہ وہ افریقی ملک نمیبیا سے بابر اعظم اور نوجوان کی شادی کرانے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ نوجوان کو شادی کے موقع پر دس لاکھ روپے کا جہیز دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔