اپنے ہمنام کرکٹر کے انتقال پر عثمان شنواری کو اپنی خیریت سے آگاہ کرنا پڑ گیا

ویب ڈیسک  اتوار 25 ستمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے اپنے ہم نام کرکٹر کے انتقال پر ٹویٹ کرکے شائقین کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا ہے۔

لاہور میں عثمان شنواری کے ہم نام 46 سالہ کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان خان شنواری کے انتقال کی خبر پھیل گئی۔

https://twitter.com/Usmanshinwari6/status/1574002085313626113?s=20&t=B_HxD6767v1fc9Cd6y1wLg

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عثمان خان شنواری نے اپنی خیریت سے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ شکر، میں بالکل ٹھیک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ’’میرے پورے خاندان کو لوگ کال کر رہے ہیں لہٰذا اتنی بڑی خبر چلانے سے قبل تصدیق کر لیا کریں‘‘۔

مزید پڑھیں؛ لاہور میں دوارن میچ ہارٹ اٹیک سے کرکٹر چل بسا

واضح رہے کہ کوآپریٹ ویٹرن لیگ کے میچ میں 46 سالہ عثمان شنواری میدان میں فیلڈنگ کے لیے کھڑے تھے کہ اچانک گر گئے، انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔