عمران خان چند ہفتوں میں وزیراعظم پاکستان ہوں گے فیصل جاوید

ہماری ڈیل ہو چکی ہے اور یہ ڈیل عوام کے ساتھ ہوئی ہے، جس نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنایا ہے، رہنما پی ٹی آئی


September 25, 2022
فوٹو انٹرنیٹ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہماری ڈیل ہوچکی ہے، عمران خان چند ہفتوں میں وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔

کرک میں منعقدہ پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان چند ہفتوں میں وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ڈیل ہو چکی ہے اور یہ ڈیل عوام کے ساتھ ہوئی ہے، جس نے صاف کہہ دیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت منظور نہیں اور ہمارا وزیراعظم صرف عمران خان ہے۔

مزید پڑھیں: پرویز خٹک نے 3 دنوں میں حکومت گرنے کی پیشگوئی کردی

واضح رہے کہ ایک روز قبل سابق وفاقی وزیر دفاع اور پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت تین دنوں میں ختم ہوجائے گی اور شہباز شریف سمیت پوری کابینہ استعفیٰ دے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کا بھی جلد اعلان ہوجائے گا اور پی ٹی آئی واضح اکثریت سے اگلی حکومت بنائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں