پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے،انگلینڈ کرکٹ ہیڈ کوچ

اسپورٹس رپورٹر  پير 26 ستمبر 2022
کراچی کے شائقین قابل تعریف تھے، میتھیو ماٹ

کراچی کے شائقین قابل تعریف تھے، میتھیو ماٹ

 کراچی: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ میتھیو ماٹ  نے کہا ہے کہ پاکستان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز 2-2 سے برابر کر ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت مجموعی میں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں،عالمی کپ کے پیش نظر ہم جوز بٹلر  کے حوالے سے رسک نہیں لینا چاہتے۔

میچ  کے بعد میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  یہ ایک شاندار میچ تھا،لوگوں نے بہت انجوائے کیا،ہمارے پاس موقع تھا کہ میچ اپنے نام کرتے،پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے،ہمارے کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا،میں اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے کافی مطمئن ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے انگلینڈ کو چوتھے ٹی20 میں تین رنز سے شکست دے دی

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے قبل ہم جوز بٹلر پر رسک نہیں لینا چاہتے،اگر بٹلر  نےبہتر محسوس کیا تو وہ آخری میچ کھیلیں گے، کراچی کے شائقین قابل تعریف تھے، ہم چاہتے تھے کہ اچھی کرکٹ کھیل کر لوگوں کو خوش کریں،ہم کافی عرصے بعد پاکستان آئے ہیں اور  کراچی میں بہت  لطف اٹھایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔