عمران خان نااہلی کیس میں کئی نکات پر عدالت کو مطمئن کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک  پير 26 ستمبر 2022
وفاق کو اس کیس میں فریق بنانے کی ضرورت کیا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

وفاق کو اس کیس میں فریق بنانے کی ضرورت کیا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان نااہلی کیس میں کئی نکات پر عدالت کو مطمئن کرنے کی ہدایت کردی۔

ہائی کورٹ نے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم اس کیس میں وفاق کو فریق بنانا چاہتے ہیں۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائیں اور بیٹی ٹائیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا، وہ پہلے بیٹی کی تردید کرتے تھے اب اس متعلق سوال کا جواب نہیں دیتے۔

عدالت نے کہا کہ وفاق کو اس کیس میں فریق بنانے کی ضرورت کیا ہے؟ اس درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مطمئن کرنا ہوگا، اس کیس کو الیکشن کمیشن کیوں نہ بھیجیں؟ عمران خان نے اپنا بیان حلفی الیکشن کمیشن کو دیا تھا، ان تمام نکات پر عدالت کو مطمئن کریں ایک تاریخ رکھ لیتے ہیں۔

عدالت نے عمران خان نااہلی کیس پر سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔