والدین پر تشدد اور دھمکیاں دینے میں ملوث ناخلف بیٹا گرفتار

ویب ڈیسک  پير 26 ستمبر 2022

ٹیکسلا: ٹیکسلا پولیس نے والدین پر بدترین تشدد کرنے اور دھمکیاں دینے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق والدین پر تشدد کا افسوس ناک واقعہ پنجاب کے شہر ٹیکسلا میں آیا جہاں ذیشان نامی شخص نے پیسے نہ دینے پر اپنے سگے والدین پر ہاتھ اٹھا دیا۔

ملزم کی والدہ نے پولیس میں درخواست دی جس میں کہا گیا تھا کہ ہمارے بیٹے ذیشان نے رقم نہ دینے پر مجھے تشدد کانشانہ بنایا اور اپنے والد کو دھمکیاں دیں۔

ٹیکسلا پولیس نے خاتون کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ناخلف بیٹے ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ  ماں جیسی عظیم ہستی پر تشدد ناقابل تصور اور افسوسناک ہے، سی پی او سید شہزاد ندیم نے کہا کہ رشتوں کا تقدس پامال کرنے والے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔