سوشل میڈیا کے ذریعے اسلحہ بکنگ کرکے سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  پير 26 ستمبر 2022
ملزمان کو چوبرجی چوک کے قریب کارروائی میں  گرفتار کیا گیا (فوٹو فائل)

ملزمان کو چوبرجی چوک کے قریب کارروائی میں گرفتار کیا گیا (فوٹو فائل)

 لاہور: پولیس نے آن لائن ذرائع سے اسلحہ کی بکنگ کرکے سپلائی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے چوکی ریواز گارڈن پولیس نے ایک کارروائی میں اسلحہ کی آن لائن بکنگ کے اور سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔  ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پشاور، خیبر ایجنسی سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسلحہ سپلائی کرتے تھے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے مطابق چوبرجی چوک کے قریب کارروائی  میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان ابوبکر اور صداقت کے قبضے سے 2 پستول و گولیاں اور جعلی کاغذات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ملزمان کے خلاف سوشل میڈیا ایپس فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے اسلحہ کی بکنگ اور سپلائی کرنے کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی ٹیم کو مزید تحقیقات بھی سونپ دی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔