- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار، قیمت 227 روپے پر آگئی
کراچی: ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، آج بھی ڈالر کے انٹربینک نرخ میں ایک روپیہ 17 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے بیرون ممالک دوروں اور اسحاق ڈار کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی کے بعد سے ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
پیر کو بھی ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 17 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ڈالر کی انٹربینک قیمت 227.28 روپے کی سطح پر بند ہوئی جب کہ اوپن ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 230 روپے کی سطح پر مستحکم رہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے چارج سنبھالتے ہی وزارت خزانہ اور مرکزی بینک میں اپنا رسوخ بڑھانے سے پاکستانی روپیہ استحکام کی جاب گامزن ہے تاہم بعض معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر نے جتنا نچلی سطح پر جانا تھا وہ عمل مکمل ہوگیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کا مارکیٹ فورسز کی بنیاد پر ایکس چینج ریٹ کا نظام جاری رکھنے اور معیشت کی بگاڑ کو روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک کے قوانین میں تبدیلی کے عندیے سے ڈالر کی تنزلی جاری ہے۔
ماہرین کے مطابق معیشت کو درپیش چیلنجز کے باوجود تجارت و صنعتی حلقوں کی نئے وزیر خزانہ سے وابستہ امیدیں روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کو چت کررہی ہیں کیونکہ تجارت و صنعتی حلقوں کو توقع ہے کہ نئے وزیر خزانہ اپنے وسیع تجربے کے باعث معیشت کو بھنور سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔