- عثمان خان کیخلاف اماراتی بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- وزیر اعلیٰ پنجاب کا مسیحی ملازمین کیلیے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر بونس کا اعلان
- سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
- بلوچستان : بی ایل اے کے دہشت گردوں کا غیر ملکی اسلحہ استعمال کرنے کا انکشاف
- سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح اجلاس
- قومی ٹیم کی کوچنگ؛ جیسن گلیسپی نے اہم فیصلہ کرلیا
- پشاور؛ صوبائی وزیر و دیگر کے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے حکومت سے جواب طلب
- سوئی ناردرن کی گیس قیمتوں میں اضافے پر وضاحت
- کراچی؛ اورنج اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
- قادیانی شہری ضمانت کیس؛ علماء سے 2 ہفتے میں تحریری رائے طلب
- سویلین ٹرائلز؛ سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت
- ایف بی آر سے کرپشن کے خاتمے کیلیے خفیہ ایجنسی کو ٹاسک دیدیا گیا
- کاکول ٹریننگ کیمپ؛ اعظم خان 2 کلومیٹر ریس میں مشکلات کا شکار
- اسٹاک ایکسچینج؛ 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- بجلی ایک ماہ کیلیے 5روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
- کھلاڑیوں کی ادائیگیوں کا معاملہ؛ بورڈ نے فیکا کے الزامات کو مسترد کردیا
- پی ٹی آئی (پی) کی مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن حکام فوری ہائیکورٹ طلب
- حساس ادارے کے دفترکے گیٹ پرحملہ، پی ٹی آئی کارکنان دوبارہ زیرحراست
- اُم المومنین سیّدہ عائشہؓ کے فضائل و محاسن
- معرکۂ بدر میں نوجوانوں کا کردار
کالج میں فتنے کو جلسے کی اجازت پر وی سی کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، مریم نواز
لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے بطور چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پی ٹی آئی کے پروگرام کے انعقاد کا نوٹس لے لیا، مریم نواز نے بھی وی سی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نامی نامور تعلیمی ادارے کے وائس چانسلر نے پاکستان تحریک انصاف کو تعلیمی مرکز میں جلسے کی اجازت دی تھی جس پر گورنر پنجاب نے نوٹس لے لیا۔
گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ملک کے نامور تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوس ناک ہے، جامعات میں اس طرح کے سیاسی جلسوں کی گنجائش نہیں۔
محمد بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقل اور قومی سرمایہ ہیں انہیں سیاست میں دھکیلنے کی کوئی گنجائش نہیں۔
کچھ دیر قبل مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹ میں مطالبہ کیا تھا کہ ایک فتنے کو کالج کے احاطے میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے پر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا تھا کہ علم سیکھنے کی جگہ کو سیاسی نفرت پھیلانے کے لئے استعمال کرنا ایک ایسا جرم ہے جس پر سزا دئیے بغیر نہیں چھوڑنا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔