- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
پولیس کے بھیس میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے اوورسیز پاکستانی کو لوٹ لیا
اسلام آباد / راولپنڈی: نوسربازوں نے خود پولیس اہلکار ظاہر کرکے مسقط سے پاکستان آنے والے شہری کو لوٹ لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجر خان کے رہائشی محمد ابرار کو نرسربازوں نے چار سو سے زائد عمانی ریال سے محروم کردیا۔
محمد ابرار بیٹی کی شادی کیلئے مسقط سے پاکستان لوٹا تھا جسے اولڈ ٹول پلازہ کے قریب وائرلیس سیٹ اور اسلحہ سے لیس افراد نے روک لیا۔
شہری کے مطابق نوسربازوں نے کہا کہ وہ پولیس والے ہیں اور ان کے پاس مخبری ہے کہ میری گاڑی میں منشیات ہے۔
شہری کا کہنا تھا کہ چیکنگ کے بہانے ڈاکوؤں نے مجھ سے چار سو عمانی ریال اور پاسپورٹ ہتھیا لیے اور فرار ہوگئے۔
محنت کش شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ جب وہ شکایت لے کر اسلام آباد پولیس کے پاس پہنچا تو داد رسی کے بجائے پولیس اہلکار جان بچ جانے پر شکر ادا کرنے کا مشورہ دیتے رہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل دوسری واردات کی ویڈیو میں محمد ابرار نے ملزمان کو شناخت کرلیا ہے اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وڈیوز کی مدد سے ملزمان کو شناخت کرلیا گیا ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔