پنجاب کا ہیلتھ کارڈ پروگرام میں جگر کی پیچیدہ سرجری شامل کرنیکا فیصلہ

ویب ڈیسک  پير 26 ستمبر 2022
فوٹو ریڈیو پاکستان

فوٹو ریڈیو پاکستان

 لاہور: پنجاب حکوت نے ہیلتھ کارڈ پروگرام میں جگر کی پیچیدہ سرجری کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیلتھ کارڈ کی رقم میں اضافے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ بچوں کے دل کی پیچیدہ سرجری بھی بچوں کے ہیلتھ کارڈ میں شامل کریں گے، مریضوں کو جگر، گردے اور لبلبے کی سرجری کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔