بھارت میں طالبہ کے بستے سے کوبرا سانپ نکل آیا؛ ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  پير 26 ستمبر 2022
کوبرا سانپ کے ایک ڈنک سے 20 افراد ہلاک ہوسکتے ہیں، فوٹو: فائل

کوبرا سانپ کے ایک ڈنک سے 20 افراد ہلاک ہوسکتے ہیں، فوٹو: فائل

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک اسکول کی طالبہ کے بستے سے کوبرا سانپ نکل آیا جس سے بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شاجاپور کے ایک اسکول میں طالبہ کو اپنے بستے میں غیر معمولی چیز کی حرکت محسوس ہوئی جس پر اس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً اپنے ٹیچر کو بتایا۔

اسکول کے ٹیچر نے بستے کو کلاس سے باہر لے جا کر انڈیلا تو اس میں سے کوبرا سانپ نکل آیا جس پر بچوں کی چیخیں نکل گئیں۔ خوش قسمتی سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

https://twitter.com/Karan4BJP/status/1572828192502472704?s=20&t=CJhZcMJmJtZrZhdmxkKWpA

خیال رہے کہ کوبرا، سانپوں کی سب سے خطرناک قسم ہے جو عمومی طور پر ساڑھے چھ فٹ تک لمبے ہو سکتے ہیں اور ایک ڈنک سے 20 افراد کو ہلاک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔