- مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف نئی درخواست دائر
- صوبے میں امن و امان کی صورت حال کیوجہ سے الیکشن کا انعقاد مشکل ہے، چیف سیکریٹری پنجاب
- پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اضافی ریونیو پر اتفاق
- والدین اور بھائیوں نے بہن کو قتل کرکے لاش تیزاب میں ڈال دی
- کبھی نہیں کہا الیکشن نہیں کروائیں گے، وزیر اطلاعات
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
- ترکیہ کے المناک زلزلے پر بھی بھارت کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا
- راولپنڈی میں گیارہ سالہ بچی سے زیادتی
- امریکا؛ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے پاکستانی نژاد پولیس افسر جاں بحق
- اگر کوئی لڑکی محبت کا اظہار کرے تو میں کیا کرسکتا ہوں، نسیم شاہ
- پنجاب، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- حکومت کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ذخیرہ اندوز باز آجائیں، وزیر پیٹرولیم
- سعودی ولی عہد کا ترکیہ اور شام کو امداد پہنچانے کیلیے فضائی پُل بنانے کا حکم
- پی ٹی آئی کا 33 حلقوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ
- انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آگئی
- انڈے کھانے سے دل کو فائدہ ہوسکتا ہے
- گلیشیئر پگھلنے سے پاکستان اور بھارت میں 50 لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں
- کابینہ میں توسیع؛ وزیراعظم نے مزید 7 معاونین خصوصی مقرر کردیے
- ہالینڈ میں زیرِ آب سائیکلوں کی سب سے بڑی پارکنگ کی تعمیر کا منصوبہ
- فاسٹ بولر وہاب ریاض کی پی ایس ایل میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا
ماحور شہزاد پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بیڈمنٹن کیلیے برانڈ ایمبیسڈر مقرر

فوٹو : ماحور شہزاد/ٹویٹر
کراچی: پاکستان کی پہلی بیڈ منٹن خاتون اولمپک کھلاڑی اور مسلسل چھ بار کی قومی ویمن بیڈ منٹن چیمپئن ماحور شہزاد کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت منعقد ہونے والے پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بیڈمنٹن کے لیے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔
پروگرام میں اقرا یونیورسٹی کو سندھ میں خواتین اور وفاقی ریجن میں مرد و خواتین دونوں کے ٹیلنٹ ہنٹ کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔
ماحور شہزاد کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام اسپورٹس کے میدان میں پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر کرنے میں مدد و معاون ثابت ہوگا اور اس کے ذریعے مستقبل کے ستاروں کو نئی راہیں اور بہتر مواقع میسر آئیں گے۔
اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شیخ الجامعہ اور صدر اقرا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی، جاوید میمن، انچارج اسپورٹس پروگرام ہائیر ایجوکیشن کمیشن، ڈاکٹر سید شیراز موہانی، مبشر مختار اور ماحور شہزاد نے شرکت کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔