- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
- ماہرین کا اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ
- اسرائیل نے امن کا پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا
- حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی
- سائفر کیس میں امریکی ناظم الامور کو نہ بلایا گیا نہ انکا واٹس ایپ ریکارڈ لایا گیا، وکیل عمران خان
- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
- حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
- پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی وعمران خان کی رہائی کیلیے ریلی کا اعلان
- ہائی کورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس
- اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے
- حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
صرف مالی مدد نہیں سیلاب زدگان کیلیے مختلف شعبوں میں بھی کام کریں گے، امریکی سفیر
لاہور: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا، سیلاب کی تباہ کاریوں پر بہت افسوس ہوا، صرف مالی مدد نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مختلف اور شعبوں میں بھی کام کریں گے۔
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ مجھے پاکستان آکر بہت اچھا لگا، آج میں نے مسجد وزیر خان کا دورہ کیا یہ تاریخی مذہبی مقام ہے، تاجر برادری اور سول سوسائٹی سے بھی میری ملاقات ہوئی ہے، پنجاب ایک متحرک اور تنوع والا صوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بہت افسوس ہے، سیلاب متاثرین کے لیے ہم نے بہت زیادہ فنڈز دیے ہیں اور آگے بھی دیں گے، یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، اقوام متحدہ کی اپیل پر پاکستان کی مزید مدد کریں گے، صرف مالی مدد نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے مختلف اور شعبوں میں بھی کام کریں گے۔
ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ایک مشکل اور چیلنجنگ کام ہے، امریکا اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات بہت زیادہ مضبوط ہیں، دونوں ممالک میں تعلقات کی مزید بہتری کے لیے مزید کام کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہوچکے ہیں، امریکا میں ایکس چینج پروگرام کے ذریعے طالب علم اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، امریکا نے 2005ء اور2010ء میں بھی پاکستان کی مدد کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔