ماہرہ خان کے محافظ کی ریما خان سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  پير 26 ستمبر 2022
بعض صارفین نے لکھا کہ شاید محافظ کی نوکری کا یہ پہلا دن ہے۔ فوٹو: انسٹاگرام

بعض صارفین نے لکھا کہ شاید محافظ کی نوکری کا یہ پہلا دن ہے۔ فوٹو: انسٹاگرام

ٹورنٹو: کینیڈا میں منعقدہ ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران معروف اداکارہ ماہرہ خان کے محافظ کی سینئر ادکارہ ریما خان کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے دونوں اداکارائیں آپس میں تبادلہ خیالات کررہی ہیں جبکہ ماہرہ خان کا محافظ ان دونوں کے درمیان ہاتھ رکھ کر ماہرہ خان کو ریما سے بچانے کی کوشش کررہا ہے۔

ریما خان اور ماہرہ خان کی گہری دوستی ہے اور دونوں اداکارائیں ایک دوسرے کی بہت عزت کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ماہرہ خان کے محافظ کے طرز عمل کو بدتمیزی قرار دیا جارہا ہے اور اس کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔

بعض صارفین نے لکھا کہ شاید محافظ کی نوکری کا یہ پہلا دن ہے، ایک سینئر اداکارہ کے ساتھ اس طرح کا رویہ بدتمیزی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔