- پیٹرول، ڈیزل بڑے اضفے کے باوجود عوام کی پہنچ سے دور
- جسٹس فائز عیسیٰ کے پشاور خودکش حملے کے حوالے سے اہم ریمارکس
- عمران خان کا توہین الیکشن کمیشن کیس سننے والے ارکان پر اعتراض
- پی ایس ایل8؛ لاہور میں کتنے سیکیورٹی اہلکار میچ کے دوران فرائض نبھائیں گے؟
- مسلح افراد تاجر سے 3 لاکھ امریکی ڈالر چھین کر فرار
- پنجاب میں نگراں حکومت اور ایڈووکیٹ جنرل آفس کے درمیان شدید تنازعہ
- الیکشن سے پہلے امن و امان کو دیکھا جائے، گورنر کے پی کا الیکشن کمیشن کو خط
- سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے ختم ہونیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا
- عمران خان نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانے کے کیس میں جواب جمع کرادیا
- لاہور میں ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت
- شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تردید کردی
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ کون سے پاکستانی کرکٹرز کو لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی؟
- گردشی قرضے سے جان چھڑانے کیلیے نیا غیرحقیقت پسندانہ منصوبہ
- پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے میں شہدا کی تعداد 101 ہوگئی
- ایران کی گیس پائپ لائن مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو 18 ارب ڈالر جرمانے کی دھمکی
- پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے گھر پرپولیس کی بھاری نفری کا چھاپا
- پی ایس ایل 8؛ 21 غیر ملکی اسٹارز پہلی بار جگمگانے کیلیے تیار
- عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں گراوٹ کا عمل جاری
- 6 ماہ میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں امریکا سرفہرست
- ریکوڈک، بیرک کی بلوچستان کو 3 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی
کراچی؛ کچرا کنڈی سے اٹیچی کیس میں بند معذور شخص کی لاش برآمد

مقتول کی عمر 30 سے 35 برس کے درمیان لگتی ہے، پولیس (فوٹو فائل)
کراچی: قائد آباد مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب کچرا کنڈی سے اٹیچی کیس میں بند معذور شخص کی لاش ملی برآمد ہوئی، جسے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔
شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود عرفات ٹاؤن میں ٹی سی ایف اسکول کے قریب مشتبہ اٹیچی کیس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بند لاش کو تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی عمر 30 سے 35 برس کے درمیان ہے ، تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ نامعلوم شخص کو دوپٹے اور رسی سے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا جب کہ مقتول ہاتھوں پیروں سے معذور تھا اور اس کے ناک اور منہ سے خون بھی بہہ رہا تھا ۔
عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ ایک کار میں سوار 2 خواتین آئی تھیں ، مرد کار چلا رہا تھا ، خواتین نے کار سے اتر کر ڈگی سے لمبے ہینڈل والا اٹیچی کیس نکالا جو اٹھانے میں انہیں بھاری لگ رہا تھا۔ خواتین نے اِدھر اُدھر دیکھنے کے بعد اٹیچی کیس کچرا کنڈی میں پھینکا اور فرار ہوگئیں۔ بعد ازاں اہل علاقہ نے مشکوک واقعے پر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر اٹیچی میں سے گٹھڑی کی طرح مڑی ہوئی معذور شخص کی لاش نکالی اور فنگر پرنٹس کے لیے متعلقہ افسران کو طلب کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی فیوچر کالونی کچی آبادی میں ایک گھر سے تعفن اٹھنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور علاقہ مکینوں کی موجودگی میں گھر سے خاتون کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش برآمد کرکے اسپتال منتقل کی۔ پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 32 سالہ سمیرا دختر افتخار کے نام سے کی گئی ۔ لاش 10 دن سے زائد پرانی تھی اور اس سے تعفن پھیل رہا تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولہ نے والدین سے علیحدگی اختیار کی ہوئی تھی اور گھر میں اکیلی رہتی تھی۔ پولیس نے واقعات کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔