انڈونیشیا سے سیلاب  متاثرین کیلیے پہلی امدادی پرواز کراچی پہنچ گئی

سفیر، قونصل جنرل، حکام وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے کے نمائندوں اور پاک فوج 5 کور کے افسر نے استقبال کیا


ویب ڈیسک September 27, 2022
انڈونیشیا کے امدادی طیارے نے کراچی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈ کیا

انڈونیشیا سے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کئی ممالک کی جانب سے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرین کی فوری ضروریات پوری کرنے اور ان کی بحالی کے لیے امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی تسلسل میں انڈونیشیا بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عالمی کوششوں میں شامل ہو گیا۔

سیلاب متاثرین کے لیے انڈونیشیا سے پہلی پرواز کراچی پہنچنے کے موقع پر انڈونیشیا کے سفیر اور قونصل جنرل نے جناح انٹرنیشنل پر امدادی طیارے کو خوش آمدید کہا۔ علاوہ ازیں وزارت خارجہ کے حکام، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور پاک فوج 5 کور کے افسر نے امدادی پرواز کا استقبال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں