ڈالر کی قدر میں مزید تین روپے کمی

ویب ڈیسک  منگل 27 ستمبر 2022
 انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3.11 روپے کی کمی سے 233.90 روپے کی سطح پر بند ہوا (فوٹو : فائل)

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3.11 روپے کی کمی سے 233.90 روپے کی سطح پر بند ہوا (فوٹو : فائل)

 کراچی: وزیراعظم کے دورہ امریکا کے مثبت نتائج اور اسحاق ڈار کی وزیر خزانہ کی حیثیت سے تقرری کی خبر نے ڈالر کی اڑان کو بریک لگا دیے۔

ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر کے انٹربینک ریٹ 234 روپے سے نیچے آگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3.11 روپے کی کمی سے 233.90 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح  اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 3.50 روپے کی کمی سے 234 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی اونچی اُڑان کو بریک لگ گیا، قدر میں 2.70روپے کی کمی

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلب گاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی بینک سے دو ارب ڈالر کا فنڈ ملنے کی توقع اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے تناظر میں بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں موخر کرنے کی حکومتی کوششوں سے بھی ڈالر کی مسلسل اڑان رکنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔