ناک کی سرجری کے بعد لوگ مجھے ’پلاسٹک چوپڑا‘ کہنے لگے، پریانکا

ویب ڈیسک  منگل 27 ستمبر 2022
اداکارہ کو پولی پیکٹومی کے ذریعے  ناک کو  ٹھیک کروانا پڑا(فائل فوٹو)

اداکارہ کو پولی پیکٹومی کے ذریعے ناک کو ٹھیک کروانا پڑا(فائل فوٹو)

نیویارک: بالی ووڈ کی  خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ ناک کی سرجری غلط ہونے کے بعد میڈیا مجھے ’پلاسٹک چوپڑا ‘ کہنے لگا تھا۔

پریانکا چوپڑا جوناس نے گزشتہ سال اپنی بائیوگرافی کتاب ’انفنشڈ‘ لکھی، اس کتاب سے اداکارہ کا ایک بیان انٹرنیٹ پر دوبارہ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اپنی سانس لینے میں دشواری اور ناک کی سرجری کے بارے میں بتایا ہے۔

پریانکا نے  لکھا کہ ’مجھے سانس لینے میں دشوری کا سامنا تھا جس کی وجہ سے ناک کی سرجری کروانی پڑی جوکہ غلط ہوگئی، میری اصلی ناک چلی گئی تھی، سرجری کے بعد میرا چہرہ بالکل مختلف نظر آرہا تھا ، میں نے نہیں سوچا تھا کہ میرا خود کا احساس یا میری عزت نفس اس دھچکے سے کبھی ٹھیک ہو جائے گی‘۔

اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے یاد ہے کہ میڈیا نے میری سرجری کے بعد مجھے ‘پلاسٹک چوپڑا’ کا نام دیا تھا اور سب مجھے اسی نام سے پکارنے لگے تھے‘۔

اس کے بعد اداکارہ کو پولی پیکٹومی کے ذریعے ناک کو ٹھیک کروانا پڑا، جس کے بعد وہ واپس اپنا اصل چہرہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔