پینسل خاکہ نگاری تکنیک اور تجاویز

پینسل خاکہ نگاری طویل عرصے سے مشہور آرٹ کی شکل رہی ہے


عمران زیب September 28, 2022
پینسل کے ساتھ خاکہ نگاری ورسٹائل اور آسان ہے۔ (انٹرنیٹ)

پینسل خاکہ نگاری طویل عرصے سے مشہور آرٹ کی شکل رہی ہے اور یہ کوئی تعجب کی بات نہیں، کیوں کہ پینسل کے ساتھ خاکہ نگاری ورسٹائل اور آسان ہے۔ اس کےلیے صرف چند بنیادی آرٹ کا سامان درکار ہوتا ہے۔ صرف چند اوزار سے آپ آرٹ کا ایک ناقابل یقین حد تک تفصیلی اور خوبصورت شاہکار بناسکتے ہیں۔ بہت ساری طرز ہیں جن میں آپ پینسل سے خاکہ بنا سکتے ہیں۔ یہ سب سادہ لکیروں سے لے کر پیچیدہ ڈرائنگ اور خاکے تک ہیں۔ مختلف اسکیچنگ تکنیکوں کو سیکھنا آپ کی پینسل ڈرائنگ کو بالکل نئی سطح پر لے جاسکتا ہے، جو آپ کے تخلیق کردہ آرٹ ورک میں زیادہ گہرائی اور نکھار لاتا ہے۔ یہاں کچھ تکنیک اور تجاویز بیان کی جارہی ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے پینسل اسکیچ کو مزید بہتر بناسکتے ہیں۔

 

پینسل پر گرفت


پینسل اسکیچ بناتے ہوئے سب سے اہم اور ابتدائی کام پینسل پر گرفت ہے۔ گریفائٹ پینسل کو استعمال کرنے کا طریقہ سب سے پہلے پینسل کو درست انداز میں پکڑنے سے شروع ہوتا ہے۔ جس طرح سے آپ اپنی گریفائٹ پینسل کو پکڑتے ہیں وہ آپ کے آرٹ ورک کو متاثر کرتا ہے۔ ہلکا ڈھیلا خاکہ بنانے کےلیے، اپنی پینسل کو آخر کی طرف سے پکڑیں۔ مزید درست، مخصوص لائنوں کےلیے، مزید کنٹرول کےلیے اپنی پینسل کو ذرا نوک کے قریب سے پکڑیں۔

 

پینسل پر دباؤ


ایک پینسل مختلف گہری اور مختلف سائز کی لکیریں بناسکتی ہے، اس دباؤ کی بنیاد پر جو آپ ڈرائنگ کے دوران پینسل پر دیتے ہیں۔ موٹی گہری لکیریں بنانے کےلیے زیادہ دباؤ دیں اور ہلکی پتلی لکیروں کےلیے کم۔


سطح (کاغذ، گتا وغیرہ)


آپ کا گریفائٹ آرٹ ورک اتنا ہی پائیدار ہوگا جتنا آپ اسے جس سطح (surface) پر بناتے ہیں اور آپ جو کاغذ منتخب کرتے ہیں وہ آپ کی ڈرائنگ کے نتائج کےلیے اہم ہے۔ مختلف وزن اور ساخت کا کاغذ آپ کی ڈرائنگ کی ظاہری شکل کو متاثر کرتا ہے۔ آپ کے کاغذ کے دانے (grain) کے سائز پر بھی منحصر ہے کہ آپ کی ڈرائنگ کیسی ہوگی۔

 

ہلکے اور گہرے شیڈز


اپنی گریفائٹ پینسل سے شیڈنگ کی مشق کرکے اپنے آرٹ ورک کو جاذب نظر بناوٹ دیں۔ پینسل سے کالا سفید کام تخلیق کرتے وقت، شیڈنگ کے ذریعے ٹونل ویلیو نکالیں۔ سرمئی رنگ کے مختلف شیڈز تصویری عناصر کے رنگ کی شدت، سطح کی خصوصیات اور مختلف وقت کی روشنی کو ظاہر کرتے ہیں۔ شیڈنگ تصویر کو زندگی اور 3D بناوٹ دیتی ہے۔

 

ہیچنگ (آڑی لکیریں)


ہیچنگ (hatching) ایک ہی سمت میں آڑی لکیریں کھینچنا ہوتا ہے۔ یہ آپ کے کام میں پینسل کی ٹونل ویلیو شامل کرنے کا ایک اور بہترین طریقہ ہے۔ مختلف ٹونل قدریں ان لائنوں کو قریب اور دور لگانے سے حاصل کی جاتی ہیں۔ لائن کی لمبائی اور لائنوں کے درمیان فاصلہ آپ کے آرٹ ورک کے نظری نتیجے میں تبدیلیاں لاتا ہے۔

 

کراس ہیچنگ (چوخانے)


کراس ہیچنگ (cross hatching) میں پینسل اسٹروک چوخانے کی شکل میں ہوتے ہیں۔ اسٹروکس ایک زاویہ پر لگانے کے بعد اسی پر دوسرے اسٹروکس مختلف زاویے پر لگائے جاتے ہیں۔ ہیچنگ کی طرح، آپ کے آرٹ ورک میں مختلف ٹونل اقدار کو حاصل کرنے کےلیے لکیروں کو ایک دوسرے پر مختلف زاویوں سے لگانا چیزوں کی اشکال کو نمایاں کرتا ہے۔

 

نقطہ کاری


اسٹیپلنگ (stippling)، نقطوں کی مدد سے شیڈنگ اور چیزوں کے خدوخال کو واضح کرنا ہے، جیسے ہیچنگ یا کراس ہیچنگ میں کرتے ہیں۔ نقطے جتنے قریب لگائیں گے اثر اتنا ہی گہرا ہوگا۔ آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے نقطے واضح ہوں اور بہتر اثر ڈالیں۔ گہرے اثر کےلیے نرم پینسل کا استعمال کریں۔

 

لکھنا یا ڈوڈلنگ


ٹیلی فون کال کے دوران ہولڈ پر اکثر لوگوں نے کاغذ کے ٹکڑے پر بیکار تحریریں بنائی ہیں۔ لیکن اسکریبلنگ یا ڈوڈلنگ (scribbling or doodling) دراصل ڈرائنگ کی ایک تکنیک ہے جو بہت موثر ہوتی ہے۔ پینسل کو سطح سے بغیر اٹھائے لکیریں بناتے چلے جائیں، پینسل سے لکھے ہوئے خاکے کی خصوصیات بے ترتیب، ناہموار اور یقینی طور پر سیدھی لائنوں جیسی نہیں ہوتیں۔ کاغذ پر بے ترتیب لکھائی جیسی لکیریں لگانے سےتصویر کسی حد تک ڈی کنسٹرکٹ، بگڑی ہوئی دلچسپ لگتی ہے، جتنی زیادہ خراب لکیریں ایک دوسرے کے قریب بنیں گی، یہ اتنی ہی گہری نظر آئیں گی۔


چکر یا دائرے بنانا


آپ اپنی پینسل کے دباؤ کی مقدار کو کنٹرول کرکے اپنی مرضی کی ٹون نکالیں ۔ آپ چھوٹے دائروں (circular) اسٹروک سے بہت ہموار ٹون دے سکتے ہیں، جو آپ کو زیادہ مکسنگ والی شکل دے گی۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ آپ کو لائنوں کے ساتھ باقاعدہ گول دائرے نہیں بنانے چاہئیں۔ اس کے بجائے دباؤ ڈالتے وقت پینسل کو سرکلر حرکت میں گھمائیں۔ اس کےلیے ایک ہلکی پینسل بہترین کام کرتی ہے۔

 

ہلکے سے پینسل گھسنا


اپنی ڈرائنگ میں صاف شیڈنگ عنصر شامل کرنے کےلیے، آپ دھندلی شیڈنگ کرسکتے ہیں، جسے اسمجنگ (smudging) کہتے ہیں۔ یہ کئی طریقوں سے کی جاسکتی ہے۔ آپ اپنی پینسل کو زاویہ میں لٹا کر پینسل کی وسیع نوک سے بھی موٹی لکیریں بناسکتے ہیں جو سائے اور شیڈنگ کی شکل پیدا کرتی ہیں۔ جب آپ اپنے آرٹ ورک میں بادلوں، پانی یا دھندلے پس منظر کو تخلیق کرنا چاہتے ہیں تو اسمجنگ تکنیک پینسل کے ساتھ بہترین ہے۔ اپنی مطلوبہ شکل بنانے کےلیے کسی مخصوص جگہ پر دھبہ لگانے کےلیے کاغذ پر گریفائٹ کو ڈھیلے طریقے سے لگائیں۔ کاغذ کے چھوٹے ٹکڑے یہاں تک کہ اپنی انگلی کی مدد سے گریفائٹ کو کاغذ پر ہلکے ہاتھ سے ملیں۔

 

اوور ہینڈ گرفت


اوور ہینڈ گرفت ایک تکنیک ہے جو اس وقت استعمال ہوتی ہے جب آپ تیزی سے بڑے ایریاز اور فلوڈ ٹونل شیڈز بیک گراؤنڈ بنانا چاہتے ہوں۔ اوورہینڈ گرفت میں پینسل کو انتہائی فلیٹ پوزیشن پر اور آخر سے پکڑنا ہے تاکہ وسیع حصہ بھرا جاسکے۔

 

روشنی بنانا


جس طرح آپ اپنے خاکے میں گہرائی اور سائے بنانے کےلیے شیڈنگ شامل کریں گے، اسی طرح آپ روشنیاں (highlights) بھی بناسکتے ہیں۔ روشنیاں اس بات کی نشاندہی کرنے میں مدد کرتی ہیں کہ آپ کے سبجیکٹ پر روشنی کہاں سے پڑ رہی ہے اور آپ اضافی تفصیل شامل کرسکتے ہیں، جس سے عکاس سطحیں دکھائی دیتی ہیں۔ اس اثر کو پیدا کرنے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ اندھیرے کی عدم موجودگی کی نشاندہی کرنے کےلیے ہلکے علاقوں کو بنانے کےلیے کچھ روغن یا گریفائٹ کو ربر سے مٹائیں۔ اس گریفائٹ کو لگانے اور ہٹانے کے عمل سے بہت نرم و ملائم، تقریباً دھندلا اثر حاصل ہوتا ہے۔

 

اوزار


پینسلوں کے ساتھ ساتھ، ہمارے پاس اعلیٰ معیار کے اوزار (tools) کا انتخاب ہونا چاہیے جو ہمارے گریفائٹ کی مکمل تکمیل کرسکیں، صحیح شارپنر استعمال کرکے اپنے پینسل لیڈ کا خیال رکھیں۔ شارپنرز کے ساتھ ساتھ بلیڈ کا بھی استعمال ہوتا ہے مگر اس کےلیے پہلے بلیڈ کو احتیاط سے استعمال کرنا آنا چاہیے۔ پینسل کو کاغذ سے صاف کرنے کےلیے اچھے ربر استعمال کرنے چاہئیں۔، ربر (eraser) نہ صرف آپ کے کام کو درست کرنے بلکہ آپ کی کچھ گریفائٹ تکنیکوں کو مکمل کرنے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔

 

پیپر بلینڈر


پیپر بلینڈر آسان ٹول ہے جو ری سائیکل شدہ کاغذ سے بنا ہے۔ یہ پیپر بلینڈر گریفائٹ، پیسٹل پنسل، کریون، چارکول اور رنگین پینسلوں کو درست اور ملانے میں مدد کرتا ہے۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کردیجیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں